صدیق کپن کو ضمانت ملنا راحت کا باعث: پاپولر فرنٹ

نئی دہلی: (پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ذریعہ صدیق کپن کو ملی ضمانت ان تمام لوگوں کے لئے راحت کا باعث ہے جنہوں نے انصاف کے لئے آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “اس فیصلے سے عدلیہ پر یقین کو مزید مضبوطی ملے گی۔ یہ فیصلہ ملک بھر کے سیاسی قیدیوں کے لئے امید کی کرن ہے۔ یہ پورا معاملہ من گھڑت کہانیوں سے بھرا ہوا ایک فرضی مقدمہ تھا، جس کا مقصد ایک ایسے خیالی جرم کی کہانی بنانا تھا جو کبھی ہوا ہی نہیں۔ یوپی پولیس نے ٹھیک ویسے ہی اس ضمانت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جس طرح انہوں نے وحشیانہ اجتماعی عصمت دری کے واقعے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ پولیس کے ظالمانہ رویے سے عوام کے غصے کو بھٹکانے کے لئے بے قصور طلبہ اور صحافی صدیق کپن کو بلی کا بکرا بنایا تھا۔”

او ایم اے سلام نے کہا “ملک و بیرون ملک کے باشعور لوگوں نے کپن کی غیر منصفانہ قید و بند کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور یہ ان تمام کے لئے راحت کا موقع ہے۔ امید ہے کہ کپن اور ان کے اہل خانہ کی یہ مشکل گھڑی جلد ہی ختم ہوگی اور اس سے دیگر بے قصوروں کے لئے بھی آزادی کی راہ ہموار ہوگی۔”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com