آل انڈیا مسابقہ قرأتِ قرآن کریم کا پروگرام اول، دوم، سوم پوزیشن پر عمرہ کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر

اقراءحمد و نعت اکیڈمی کے زیر اہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر لودھی روڈ میں آل انڈیا مسابقہ قرأت قرآن کریم کا پروگرام بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ تمام اول دوم سوم پوزیشن والوں کو انتظامیہ کی طرف سے عمرہ کرانے کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس مسابقہ میں آل انڈیا تمام صوبوں سے اچھے پڑھنے والے تقریباً ۸ ہزار قراء کرام کی اوڈیوز سن کر منتخب کرکے 45 خوش نصیب مساہمین شرکت فرمارہے تھے ، جس میں تین مختلف صوبوں سےحکم صاحبان تشریف لائے ہوئے تھے،ترکیسر گجرات سے استاذ القراء حضرت قاری صدیق احمد صاحب، دیوبند یوپی سے صاحب علم وفن حضرت قاری محمد واصف صاحب ، اور ممبئی مہاراشٹر سے حضرت قاری محمد معراج صاحب ، جس کا افتتاح قاری محمد معراج صاحب کی تلاوت اور قاری صداقت اللہ صاحب کی نعت سے ہوا، جبکہ انتظامیہ کے اہم رکن مفتی منصور احمد قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اقراءحمد و نعت اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اور تمام مساھمین، حکم حضرات، علمائے کرام، دانشوران عظام اور تمام سامعین کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا مقصد قرآن کریم کے پیغام کو عام کرنا اور پوری دنیا میں قرأت قرآن کریم میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہے ، جسکے بعد مساہمین کا مسابقہ شروع ہوا اور لگاتار پانچویں راؤنڈ میں کامیاب مساہمین کا انتخاب عمل میں آیا، جس کے بعد اول پوزیشن پر رہے ضیاء البحر آسامی کو عمرہ ،اور 11000 دوم پوزیشن پر رہے محمد زید حسین مظفرنگری کو عمرہ اور 5100، سوم پوزیشن پر رہے محمد خالد میوات کو عمرہ اور 3100 اور لگاتار چوتھی پوزیشن کو 15000،پانچویں پوزیشن کو 10000، اور چھٹی پوزیشن کو 5000، کے خصوصی انعامات سے نوازا گیا جبکہ تمام مساھمین کو آمد ورفت کا کرایہ اور شیلڈ، اسناد اور مختلف تحائف ؛ حضرات علمائے کرام اور دانشوران عظام کے ہاتھوں اقراءحمد و نعت اکیڈمی کی طرف سے نوازا گیا ، اقراءحمد و نعت اکیڈمی کے روح رواں حضرت قاری فضل الرحمن مفتی حسام الدین صاحب،ماسٹر زاہد حسین صاحب اور مفتی طارق صاحب نے سبھی آنے والے مساہمین ،حکم صاحبان، سامعین، اور معاونین کا خاص کر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے تمام اراکین کا جن کا ہمارے ساتھ بڑا تعاون رہا، دل کی گہرائیوں کے ساتھ شکریہ ادا کیا، جبکہ ہمارے مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے ایران کلچرل ہاؤس سے ڈاکٹر محمد علی ربانی نے اظہارِمسرت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کے پروگرام میں شرکت باعث صد افتخار ہے ، اس کے علاوہ خصوصی مہمان کے طور پر حج کمیٹی دہلی کے چیئرمین مختار احمد صاحب شانہ بشانہ پروگرام کی زینت بنے رہے ، شرکاء پروگرام میں پورے ملک سے بڑے پیمانے پر نمایندگی رہی خاص کر گجرات سے مشہور قاری المقری عبد العزیز صاحب، پٹنہ سے مشہور ناظم مشاعرہ مجاہد حبیبی صاحب، جلال آباد سے قاری شعیب صاحب، پروفیسر اختر الواسع صاحب ڈاکٹر سید فاروق صاحب ،حکیم رحمان صاحب ،حاجی بابو قریشی صاحب ، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر سے ابرار احمد؛ سیکرٹری آئی آئی سی سی اور محمد شمیم صاحب، الحرمین فارمیسی سے صبور احمد صاحب،آیور- ان- ویدا کمپنی سے ڈائریکٹر محمد شعیب اکرم، مصطفی قریشی صاحب، سروکون کمپنی سے حاجی قمر الدین صاحب، حاجی مہربان قریشی صاحب ،آصف انصاری صاحب ، حاجی محمد عارف صاحب ، ھاشمی دواخانے سے حکیم ایازالدین صاحب، ایم اے صدیقی صاحب،مولانا شیر محمد صاحب، الحسنات سے محمد فیصل ،نظام الدین سے حاجی دلشاد صاحب ، بقائی دواخانے سے ڈاکٹر عزیر صاحب ،قاري جواد صاحب ، مفتی سہیل قاسمی صاحب ،مولانا مسلم صاحب صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی ، وغیرہ کے علاوہ سامعین کی بڑی تعداد از اول تا آخر کلامِ الٰہی سے لطف اندوز رہی ۔

اور منتظمین اکیڈمی میں قاری محمد مستقیم دلوپورہ قاری عبد القادر نوئیڈا مولانا دلشاد وسندھرا انکلیو مولانا الطاف دلوپورہ ماسٹر وغیرہ آخر تک پوری ذمہ داری سے لگے رہے،اور نظامت کے فرائض اطہر رامپوری نے انجام دیے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com