عید میلاد النبی ﷺ کے حسین موقع پر مسلمان اپنے نبی کی سیرت کو خوب عام کریں: سید معین میاں مسلمان گھر گھر پرچم رسالت لہرائیں: رضااکیڈمی

جلوس عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مسلمان غیر شرعی حرکتوں سے اجتناب کریں: الحاج سعید نوری

ممبئی: عروس البلاد ممبئی عظمیٰ کی مرکزی سنی مسجد بلال چھوٹا سوناپور میں حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کی صدارت اور قائد ملت محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی قیادت میں علمائے اہلسنت والجماعت کی ایک اہم اور ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ،نیو ممبئی،نالاسوپارہ،میرا روڈ،ممبرا،بھیونڈی اور ممبئی کے اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں علمائے اہلسنت والجماعت نے شرکت کی۔ایسے موقع پر علماء کرام نے اپنے اپنے تاثرات و خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حضور معین المشائخ کی باتوں کی بھرپور تائید کی جس میں سید معین میاں نے عید میلاد کے تعلق سے قوم کو اپنا پیغام پیش کیا اور کہا کہ جلوس عید میلاد النبی ﷺ نہایت ہی دھوم دھام سے نکالیں لیکن ان باتوں سے پرہیز کریں جس سے عوام میں بیچینی کا سبب بنتی ہیں انہوں نے مزید کہا اس پربہار موقع پر ضرورت مندوں،مریضوں،بیماروں کی تیمارداری،غریبوں،یتیموں،بیواؤں،مسکینوں کی حاجت روائی کریں۔قوم سے مخاطب ہوکر حضرت معین میاں نے کہا کہ اپنے نبی کی سیرت کو عام کریں شہر شہر گلی گلی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو عام کرتے ہوئے فلاحی کاموں کی طرف دھیان دیں غریب بچیوں کی پڑھائی،شادی بیاہ کا بیڑا اٹھائیں بغیر کسی بھید بھاؤ کے ہر ضرورت مند کی اعانت کریں جس سے پوری دنیا میں سیرت النبی ﷺ عام ہوسکے۔ مولانا محفوظ عالم نے اپنی باتوں میں کہا آج امت مسلمہ جس دور سے گزر رہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لہٰذا مسلمان غیر شرعی حرکتوں سے پرہیز کریں محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے علمائے اہلسنت سے پرخلوص گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات عوام کو غیر شرعی حرکتوں سے محفوظ رہنے کی تلقین کریں اپنی اپنی مساجد میں جمعہ کے خطبے میں اس بات پر زور دیں کہ عید میلاد کے جلوس میں شرکاء غیر شرعی حرکتوں سے اجتناب کریں اور اپنے نبی کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائیں نوری صاحب نے مزید کہا کہ اس خوشی کے موقع پر مسلمان اپنے گھروں پر پرچم رسالت لہراکر آقا کی بارگاہ میں اپنی غلامی کا ثبوت پیش کریں۔مفتی زبیر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو نبی کی سیرت کے سانچے میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرتقریبا چار سو علمائے اہلسنت کی موجودگی رہی علمائے اہلسنت کی موجودگی میں حضرت سید معین میاں نے ملعون وسیم رافضی کی گستاخانہ کتاب کے جواب میں مولانا ابراہیم آسی کی لکھی ہوئی کتاب کا رسم اجراء فرمایا۔گستاخان رسول کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے رضااکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے علماء سے درخواست کی کہ آپ اپنی تحریروں،تقریروں میں گستاخان رسول کا بھرپور رد کرتے رہیں۔مولانا عبد الجبار ماہر القادری نے نوری صاحب کی باتوں تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے نبی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔

مفتی محبوب رضا بھیونڈی نے کہا کہ سید معین میاں اور الحاج سعید نوری کی قیادت پر ناز کرتے ہیں انہوں نے ہر موڑ پر امت مسلمہ کی رہنمائی فرمائی ہے۔مولانا نے کہا کہ رضااکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء ہماری جماعت کا عظیم سرمایہ ہیں۔عامر رضا حشمتی،مولانا فخرالدین حشتمی بھیونڈی،مولانا شرجیل رضا بھیونڈی،مولانا عتیق ویرار،مولانا منظور عالم نالا سوپارہ،مولانا ایوب نظامی نالاسوپورہ،

مفتی منظر حسن گھاٹ کوپر۔قاری عبدالرحمن ضیائی مولانا خلیل الرحمٰن نوری مولانا عبد الحق جامی ساؤتھ افریقہ،مولانا محمود عالم رشیدی،مولانا امان اللہ رضا،مولانا معین الدین رضوی بھانڈوپ،مولانا رجب علی فیضی،مولانا علی حسن،مولانا عین الحق مولانا الطاف ورلی۔مولانا منت اللہ ورلی۔قاری نیاز قلابہ۔قاری عبدالجبار قرطبہ جوگیشوری۔مولانا عرفان علیمی،مولانا مشتاق تیغی،مولانا ظفرالدین رضوی،مولانا شاہنواز مصباحی،مولانا عبدالرحیم اشرفی،مولانا صوفی عمر اشرفی،قاری عین الدین،مولانا ابرار سیوڑی،مولانا الطاف ممبرا،مولانا راشد،قاری نظام،مولانا محمد علی،مولانا انصار تھانہ، مولانا عمر نظامی،صحافی جناب سرفراز آرزو،ابراہیم طائی۔مولانا عظمت علی،قاری سلیمان،قاری نثار،قاری ارشاد،قاری اسرافیل،مولانا رضی اللہ شریفی حافظ جنید ان کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے اہلسنت شریک رہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com