جامعہ ہمدرد میں پائیداری اور ڈیجیٹلائزیشن پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

نئی دہلی: (پریس ریلیز) شعبہ منیجمنٹ، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس ریسرچ (ICSSR) کے تعاون سے ایک دو روزہ “انٹرنیشنل کانفرنس آن سسٹین ایبلٹی اینڈ ڈیجیٹلائزیشن: ایک بزنس، اکنامک اینڈ سوشل پرسپیکٹیو” کا انعقاد 28 اور 29 ستمبر، 2022 کو کیا۔ افتتاحی اجلاس میں، کلیدی مقرر پروفیسر این کشور نارنگ نے موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی حفاظت، صاف ماحول، گرین واشنگ اور گلوبل وارمنگ کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پائیداری کی طرف نئے نقطہ نظر کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ پروفیسر ریشمہ نسرین، ڈین، (ایس ایم بی ایس اینڈ اسٹوڈنٹس ویلفیئر) اور ڈاکٹر سید ندیم الحق، ایچ او ڈی مینجمنٹ نے بھی مذکورہ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس دو روزہ ایونٹ میں مختلف سیشنز اور ٹریکس تھے جن میں پائیداری اور ڈیجیٹلائزیشن کے وسیع تر موضوعات کے ساتھ مختلف شعبوں سے کئی پیپر پریزنٹیشنز دیکھنے کو ملے۔ 200 کے قریب سکالرز، انڈسٹری کے ماہرین اور مختلف اداروں کے فیکلٹی ممبران نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ کانفرنس کے تحت دو مخصوص اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔

ڈاکٹر ایس ایس نیگی (IFS) وائس چیئرمین RDMC (حکومت اتراکھنڈ)، ڈاکٹر بشیراحمد شدرچ (ڈائریکٹر، CEMCA)، پروفیسر پدماکلی بنرجی، صدر (SPSU، JK Cement)، مسٹر شیلیندر سنگھ (Sustain Mantra)، ڈاکٹر ہشمی جمیل (ٹاٹا اسٹیل)، مسٹر دیپانکر گھوش (BDO، انڈیا LLP)، مسٹر رجت سریواستو (JACOBS)، پروفیسر پرمود پاٹھک (ISM، دھنباد) بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس تقریب کا اختتامی خطاب H.E. ڈاکٹر منوج ناردیو سنگھ، سکریٹری جنرل، AARDO اور اظہار تشکّر رجسٹرار جناب ایس ایس اختر نے پش کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com