نئی دہلی: ( پریس ریلیز) معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیٹیکو اسٹڈیز کو آج آدتیہ برلا گروپ کی جانب سے مہاتما ایوارڈ 2022 سے سےسرفرازکیاگیا، آئی او ایس کو یہ ایوارڈ سماجی خدمات اور بہترین اثرات کے شعبہ میں دیا گیا یا ہے، انسٹی ٹیوٹ آف آبجیٹیکو اسٹڈیز ہندوستان کا ایک قدیم اور معروف دارہ ہے جو پچھلے 35 سالوں سے سماجی انصاف تعلیمی بیداری اور حقوق انسانی کی فراہمی کے شعبے میں کام کر رہا ہے، ڈاکٹر منظور عالم اس کے بانی اور چیرمین ہیں، دیگر اہم ترین اداروں کے ساتھ اس ادارے کی ہمہ جہت خدمات کے پیش نظر برلا گروپ نے گاندھی جینتی کے موقع پر انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ایک پروگرام منعقد کرکے سرفراز کیا، آدتیہ برلا گروپ ایک انٹرنیشنل ادارہ ہے جو ہندوستان کے علاوہ برطانیہ امریکہ ساؤتھ افریقہ جیسے ممالک میں بھی سرگرم ہے۔ آئی او ایس کی جانب سے ادارہ کے وائس چیئرمین پروفیسر افضل وانی نے یہ ایوارڈ وصول کیا، اس موقع پر آئی او ایس کے فائننس سکریٹری محمد عالم اور عطاء الرحمن بھی موجود تھے۔