سونیا گاندھی راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

بنگلور: کانگریس صدر سونیا گاندھی جمعرات کو منڈیا، کرناٹک میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوئیں اور راہل گاندھی اور دیگر لوگوں کے ساتھ پد یاترا کی۔ سونیا نے منڈیا ضلع کے ڈاک بنگلہ علاقے سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ وہ پہلی بار ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوئیں۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل منڈیا میں سونیا کی پد یاترا اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اسے دیوے گوڑا خاندان کے غلبے والا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ سونیا گاندھی جی اس یاترا میں شامل ہوئیں۔ اس سے کرناٹک میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ راہل گاندھی اور کئی دوسرے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے ‘بھارت جوڑو یاترا’ شروع کی تھی۔ ان دنوں یاترا کرناٹک میں ہے۔ یہ یاترا اگلے برس کے شروعات میں کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس یاترا کے تحت کل 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

پارٹی نے راہل سمیت ان 119 لیڈروں کا نام ‘بھارت یاتری’ رکھا ہے، جو پد یاترا کرتے ہوئے کشمیر جائیں گے۔ یہ لوگ 3,570 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ طے کریں گے۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ یہ یاترا پارٹی کے لیے لائف لائن کا کام کرے گی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com