ناسک میں بڑا بس حادثہ، حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 12 پہنچی، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کا اظہارِ غم

ناسک بس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے، جب کہ دیگر 38 زخمیوں کا الگ الگ اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ افسران نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیگر لیڈروں نے اس حادثہ پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ناسک کے باہری علاقے اورنگ آباد روڈ پر ہفتہ کی صبح تقریباً 5 بجے چنتامنی ٹریولس کی ایک مسافر بس ڈیزل سے لدے ٹرک سے جا ٹکرائی تھی۔ یہ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ بس میں آگ لگ گئی جس سے اس وقت سو رہے کئی مسافر آگ کی لپٹوں میں پھنس گئے۔

 


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *