مشہور سماجوادی رہ نما ملائم سنگھ کے انتقال پر اظہار رنج و غم

نئی دہلی: (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مشہور سماج وادی رہ نما جناب ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور ان کے صاحبزادے اور سماجی وادی کے صدر اکھیلیش یادو کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میںیک جہتی کا اظہار کیاہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو سوشلسٹ اور سیکولر رہ نماتھے ۔ انھوں نے زمینی سطح پر مظلوم طبقات کے لیے کام کیا اور ان کی امیدوں کا مرکز بنے ۔انھوں نے اپنے دور اقتدار میں فرقہ پرستی اور فاشزم خیالات کی حامل طاقتوں سے مقابلہ کیا اور کثرت میں وحدت کی حفاظت کی۔ان کی وفات سے ملکی سیاست میں ایک بڑا خلاپیدا ہوا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com