شفیق الحسن کے اعزاز میں لوک سبھا ایم پی کنور دانش علی کی جانب سے تقریب کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

نئی دہلی: (ملت ٹائمز ڈیسک) سرگرم صحافی اور خبروں کے انتخاب کیلئے نمایاں شناخت رکھنے والے شفیق الحسن کے اعزاز میں لوک سبھا کے ایم پی کنور دانش علی نے گذشتہ شب اپنی سرکارئی رہائش گاہ پنڈارہ روڈ پر عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ملک کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور شفیق الحسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے منفرد کام کی بے پناہ سراہنا کی ۔ شفیق الحسن پچھلے پانچ سالوں سے روزانہ اخبارات میں شائع ہونے والی اہم خبروں کا انتخاب کرکے وہاٹس ایپ کے ذریعہ لوگوں کو بھیجتے ہیں ،بلاناغہ وہ اس کام کو انجام دے رہے ہیں اور ایک ہزار سے زیادہ دن پورے ہوچکے ہیں ۔نیوز کلپینگ سروس کے حوالے سے شفیق الحسن کی خدمات کا اعتراف شروع سے ملک اور سماج کے سرکردہ لوگ کرتے آئے ہیں ، مختلف مضامین اخبارت میں شائع ہوچکے ہیں ، ایک کتاب بھی ان کی شخصیت پر شائع ہوچکی ہے۔ اس موقع پر امروہہ سے ایم پی کنور علی دانش علی نے کہاکہ شفیق الحسن بھائی کا کارنامہ منفرد اور بے مثال ہے ، خبروں کا انتخاب بہت عمدہ اور باکمال ہوتاہے ، سب سے اہم یہ ہے کہ گذشتہ ایک ہزار دنوں سے بلاناغہ اس کو انجام دے رہے ہیں ۔ اس لئے ان کی خدمات میں اس تقریب کا انعقاد کیاگیاہے ۔ شفیق الحسن نے اس موقع پر کہاکہ میرے خوشی کی بات ہے کہ عوام نے میرے اس کو شروع سے پسند کیا ہے او ر اسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے تاہم اب کوشش یہ کررہے ہیں کہ اس کیلئے ایک ٹیم تیار کی جائے تاکہ مجھے کبھی کچھ راحت بھی مل سکے ، اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو کریڈٹ دیا اور کہاان کی قربانیوں کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوسکتاہے ۔

تقریب میں سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی ، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے نائب صدر ایس ایم خان ، ڈاکٹر سید فاروق احمد ، سابق ایم پی محمد ادیب ، جامعہ کوپریٹیو بینک کے چیرمین قمر الہد ی بیگ ،جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد ، ایڈوکیٹ محمد یونس ، صدر جمہوریہ کے سابق ڈاکٹر محسن ولی ، سینئر صحافی قربان علی ، معروف صحافی معروف رضا، تہذیب ٹی وی کے ایڈیٹر خورشید ربانی ، روزنامہ انقلاب کے ایڈیٹر ایم ودود ساجد ، ملٹ تائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی ، مشہور صحافی سہیل انجم ، سینئر صحافی احمد جاوید ، صحافی ڈاکٹر غزالی احمد ، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ، مشہور صحافی احمد کاظمی، سابق ایم پی او ر صحافی سنتوش بھارتیہ ، سابق ایم پی میم افضل ، روزنامہ ہمارا سماج کے نیوز ایڈیٹر عامر سلیم خان سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com