محترمہ سنتھیا میک کیفری نے بھارت میں یونیسیف کی نمائندہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالی

نئی دہلی: محترمہ سنتھیا میک کیفری نے آج مسٹر سنجے ورما، سکریٹری (مغرب)، وزارت خارجہ (ایم ای اے)، حکومت ہند سے ملاقات کر کے بھارت میں یونیسیف کے نئے نمائندے کے طور پر تقرری کے کاغذات پیش کئے ۔

 محترمہ میک کیفری یونیسیف ہیڈکوارٹر میں کئی قائدانہ کرداروں میں خدمات انجام دے چکی ہیں بشمول ڈائریکٹر، انوویشن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفاتر میں چیف آف اسٹاف رہی ہیں ۔ وہ 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں ۔ بھارت آنے سے قبل وہ چین میں یونیسیف کی نمائندہ تھیں ۔

 بھارت میں یونیسیف کی نمائندہ کے طور پر، محترمہ میک کیفری بچوں کے لیے نتائج حاصل کرنے والے یونیسیف انڈیا کے ملک گیر پروگراموں کی قیادت اور اسٹریٹجک رہنمائی کریں گی ۔ میک کیفری نے کہا، “ہندوستان نے گزشتہ دہائیوں کے دوران بچوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے خاطر خواہ ترقی کی ہے،” میں حکومت ہند کے ساتھ یونیسیف کی مضبوط شراکت داری کو قائم کرنے اور ہر بچے کے حقوق کو آگے بڑھانے کے لیے ملک بھر میں مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں”۔

 محترمہ میک کیفری نے 2001 میں سینئر پروگرام ایڈوائزر کے طور پر یونیسیف میں شمولیت اختیار کی انہوں نے اقوام متحدہ کے بچوں کی ایجنسی اور ریاست ہائے متحدہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنایا ۔ بعدازاں انہوں نے یو ایس فنڈ برائے یونیسیف میں سینئر نائب صدر کے طور پر دنیا بھر میں ایجنسی کے کام کے لیے حمایت حاصل کی ۔ وہ ورلڈ بینک کے امریکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر میں بھی کام کر چکی ہیں جہاں انہوں نے افریقہ، قرضوں میں ریلیف، صحت، تعلیم، اور تنازعات کے بعد کے مسائل کو مربوط کیا ۔

 ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ایک شہری کے طور پر، محترمہ میک کیفری نے یونیورسٹی آف ٹیکساس ایل بی جے اسکول سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری اور وینڈربلٹ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے، انہوں نے اپنے بین الاقوامی ترقیاتی کیریئر کا آغاز انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی سے کیا ۔

 یونیسیف کے بارے میں

 یونیسیف دنیا کے سب سے زیادہ پسماندہ بچوں تک پہنچنے کے لیے دنیا کے کچھ مشکل ترین مقامات پر کام کرتا ہے ۔ 190 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں، ہم ہر بچے کے لیے، ہر جگہ، ہر ایک کے لیے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کام کرتے ہیں ۔

 یونیسیف اور بچوں کے لیے اس کے کام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، www.unicef.org پر جائیں اور ہمیں ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور لنکڈ ان پر فالو کریں ۔

 یونیسیف بھارت میں تمام لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے صحت، غذائیت، پانی اور صفائی، تعلیم اور بچوں کے تحفظ کے پروگراموں کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے کاروباروں اور افراد کے تعاون اور عطیات پر منحصر ہے ۔ ہر بچے کو زندہ رہنے اور پھلنے پھولنے میں مدد کرنے کے لیے آج ہی ہمارا ساتھ دیں! www.unicef.in/donate

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com