نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ایما پر پورے ملک میں کلین انڈیا مشن بیداری 2.0 منایا جا رہا ہے . یاد رہے کہ یہ بیداری مہم ١ اکتوبر سے ٣١ اکتوبر تک منایا جائیگا .آج جامعہ ہمدرد کیمپس میں این ایس ایس یونٹ کے ذریعہ صفائی بیداری 2.0 کے سلسلے سے ایک ریلی نکالی گئی . شیخ الجا معہ پروفسر محممد افشار عالم صاحب کی صدارت میں 70 سے زیادہ اہل کاروں نے نہ صرف حصّہ لیا بلکہ انہونے ادارے کی سڑکوں کو صاف کرتے ہویے کثیر مقدار میں کوڈ ا اکٹھا کیا . اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم اور این ایس ایس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر خورشید احمد انصاری نے اس مہم میں شرکت کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کی.خیال رہے کہ شیخ الجا معہ کی قیادت میں یہ ادارہ تعلیم و تحقیق کے میدان میں ترقی کی منزلیں طے کرتا ہوا اپنے سماجی سروکاروں کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی ترقی میں سرگرم ہے . اس صفائی بیداری مہم میں ڈی ایس ڈبلو پروفیسر ریشما نسرین ، رجسٹرار سید سعود اختر ،پروکٹر سرور عالم ، وغیرہ کے علاوہ شعبۂ جات کے صدور بلخصو ص انور حسین خان ،مجیدہ یونانی ہسپتال کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر منہاج احمد ،ڈپٹی پراکٹر سعید انسا کے علاوہ انتظامیہ کے افسران، اساتزہ کرام و دیگر ملازمین شامل تھے ۔