6/نومبر کو تحفظ ختم نبوت اور تحفظ حدیث کانفرنس میں شرکت کیلئے معزز علماء کرام کی اپیل
کانپور: تاج ختم نبوت،آپﷺ کے فرامین یعنی احادیث مبارکہ، آپؐ کی عزت وحرمت، آپؐ کی پیشین گوئیوں پر ایمان اور آپ ؐکے اولین شاگرد صحابہ کرامؓ کی عزت و حرمت ہمارا ایمان ہے اور ہمارے لئے جان، مال، اولاد اور اپنی عزت و آبرو سے زیادہ اہم اور عزیز ہے۔ 6نومبر بروز اتواربعد عشاء رجبی گراؤنڈ پریڈ میں جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی نگرانی میں ہونے والی تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس جس میں ملک کے مقتدر علماء و عظیم ترین اکابر و مشائخ شیخ طریقت مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دار العلوم دیوبند، متکلم اسلام مولانا مفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم و استاذ حدیث دار العلوم دیوبند، وکیل صحابہ مولانا عبد العلیم فاروقی،خلیفہ محی السنہ مولانا شاہ افضال الرحمن قاسمی، مفسر قرآن مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی بھیونڈی مہاراشٹرکے ساتھ ہی دیگر اہم جیدمقامی وبیرونی علماء کرام تشریف لا رہے ہیں۔ اس عظیم الشان کانفرنس کی اہمیت بتلاتے اور تائید کرتے ہوئے ڈاکٹر حلیم اللہ خاں، مولانا محمد شفیع مظاہری، مولانا محمد انیس خاں قاسمی، مولانا نور الدین احمد قاسمی، مولانا محمداکرم جامعی، مفتی مقصود احمدندوی، مفتی عبد الرشید قاسمی، مولانا محمد سعید خاں قاسمی، مولانا خلیل احمد مظاہری، مولانا آفتاب عالم قاسمی، مفتی سید محمد عثمان قاسمی، مولانا انصار احمد جامعی، مولانامحمد انعام اللہ قاسمی، قاری محمدآصف ثاقبی، قاری مجیب اللہ عرفانی، مولانا ابو الحسن قاسمی، مولانا سمیع اللہ جامعی، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا عرفان احمد قاسمی، مولانا محمد طاہر قاسمی، مولانا عبد الحنان جامعی، حافظ ولی الدین، مولانا محمدارشد قاسمی، حافظ معروف احمد جامعی، قاری انیس احمد صابری، مولانا عقیل احمد جامعی، مفتی اسعد الدین قاسمی، قاری عبد المعید چودھری، مفتی اظہار مکرم قاسمی سمیت شہر کے دیگر علماء کرام و ائمہ مساجد نے مشترکہ طور پر کہا کہ قادیانیت، پرویزیت، فتنہ شکیل ابن حنیف کے ساتھ ساتھ اب فتنہ گوہر شاہی جو بہت تیزی کے ساتھ ہندوستان کے کچھ شہروں میں پھیل رہا ہے۔کانپور میں بھی یہ فتنہ اپنی جڑیں مضبوط کرتا جارہا ہے۔ خاص طور پر عصری تعلیم یافتہ نوجوان اس فتنہ کے شکار بن رہے ہیں۔ فتنوں کی سرکوبی اور مسلمانوں کو بیدار کرنے کے لئے جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی کوششوں ومحنتوں سے 6نومبر بروز اتوار بعد عشاء کانپورکے وسیع میدان رجبی گراؤنڈ میں کانپور میں عظیم الشان تاریخی تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں فتنوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جائے گا۔ ایسے میں ہر صاحب ایمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حفاظت ایمان کی اس کانفرنس میں مع احباب ہزاروں کی تعداد میں 6/نومبر کو رجبی گراؤنڈ پریڈمیں پہنچ کر نبی ؐ،صحابہ ؓ اور بزرگان دین سے محبت کا ثبوت دیں اور اپنا ایمان تازہ کرتے ہوئے دشمنانِ اسلام کی سازشوں کو سمجھیں۔

Leave a Reply