کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں روہت ویمولا کی ماں نے بھی شرکت کرتے ہوئے اس یاترا پر یگانگت کااظہار کیا۔ روہت ویمولا، یونیورسٹی آف حیدرآباد کا دلت طالب علم تھا جس نے مبینہ ہراسانی پر سال 2016 میں خودکشی کرلی تھی اور یہ معاملہ قومی سطح پر چھا گیا تھا۔
حیدرآباد میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا کے موقع پر آج روہت ویمولا کی ماں نے صبح میں کچھ فاصلہ راہل گاندھی کے ساتھ طے کیا اور اس یاترا سے یگانگت کا اظہار کیا۔ انہوں نے راہل گاندھی پر زور دیا کہ وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے حملہ سے دستور کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
रोहित वेमुला की मां के साथ @RahulGandhi
माँ सी उम्मीद…बेटे सा भाव#BharatJodoYatra pic.twitter.com/QAdhNoLXzu
— Congress (@INCIndia) November 1, 2022
اس موقع پر روہت ویمولا کی والدہ نے راہل گاندھی سے کہا کہ روہت ویمولا کو انصا ف دلائیں، روہت ایکٹ نافذ کریں، اعلی عدالتوں میں دلتوں کی نمائندگی میں اضافہ کریں اور تمام کیلئے تعلیم کا انتظام کریں۔کانگریس پارٹی کے ٹوئیٹر ہینڈل اور دیگر جماعتوں کے ٹوئیٹر کے ساتھ راہل گاندھی کے ساتھ ان کی ملاقات اور کچھ فاصلہ تک اس یاترا کا حصہ بننے کی تصاویر کو پوسٹ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply