نئی دہلی: وارانسی کی گیانواپی مسجد میں ‘شیولنگ’ ہونے کا دعویٰ کیے جانے کے بعد علاقے کی حفاظت سے متعلق عبوری حکم میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ آج سماعت کرنے جا رہا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے گزشتہ روز ‘خصوصی تذکرہ’ کے دوران وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سماعت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
بنچ کے سامنے ایڈوکیٹ وشنو جین نے متعلقہ علاقے کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم کے 12 نومبرکو ختم ہونے کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی توسیع کی درخواست پر سماعت کرنے کی التجا کی۔ چیف جسٹس چندر چوڑ نے کہا، ”ہمیں ایک بنچ تشکیل دینا ہے۔ کل سہ پہر 3 بجے سماعت کے لیے بنچ تشکیل دی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے اترپردیش کے وارانسی میں گیان واپی مسجد کے صحن میں ‘شیولنگ’ ملنے کے دعویٰ کے بعد متعلقہ فریقوں کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے17 مئی کو اس متنازعہ علاقے کا تحفظ یقینی بنانے کا عبوری حکم جاری کیاتھا، جس کی مدت جمعہ کو ختم ہورہی ہے۔

Leave a Reply