وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہماچل پردیش کے ووٹروں سے جمہوریت کے تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ میں کہا “آج ہماچل پردیش کی تمام اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ کا دن ہے۔ میں دیو بھومی کے تمام ووٹروں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ جمہوریت کے تہوار میں حصہ لنے اور نیا ریکارڈ بنانے کی گزارش کرتا ہوں۔” وزیراعظم نے ان نوجوان ووٹرز کو بھی مبارکباد دی جو پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا اس موقع پر پہلی بار ووٹنگ کرنےوالے ریاست کے ان تمام نوجوانوں کو میری خصوصی مبارکباد۔”
ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ریاست کی 68 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں 412 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابی نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ ریاست میں کل 5592828 ووٹر ہیں، جن میں 2854945 مرد اور 2737845 خواتین ووٹرز ہیں۔ پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، سی ایم جے رام ٹھاکر اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply