دارالعلوم ندوۃ العلماء میں آج سے دو روزہ فقہی سیمینار کا آغاز

لکھنؤ: (ملت ٹائمز – بی این ایس) ملک کی مشہور و معروف قدیم دینی دانش گاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں آج سے دو روزہ فقہی سیمنار کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں ادارے کے درجہ علیا ثانیہ کے طلبہ کرام کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔

سیمینار کا آغاز مولانا طہٰ ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، ناظم ندوہ العلماء حضرت مولانا سید محمد رابع صاحب حسنی ندوی مدظلہ العالی اس سیمنار کی صدارت فرمائیں گے، جناب مفتی ظفر عالم صاحب ندوی نظامت کا فریضہ انجام دیں گے۔

اس سیمینار میں ملک بھر سے مندوبین حضرات و مقالہ نگاران شریک ہیں، جن میں بطور خاص آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاذ مولانا عتیق احمد بستوی، جماعت اسلامی ہند کی شریعہ کونسل کے سکریٹری مولانا ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی، جمعیت علماء ہند کے نائب صدر مولانا عبدالعلیم فاروقی، مفتی راشد حسین ندوی کے علاوہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی، ناظر عام ندوہ العلماء مولانا بلال حسنی ندوی، مفتی نیاز احمد، دارالعلوم ندوۃ العلماء کے شیخ الحدیث مولانا خالد غازی پوری، نائب مہتمم مولانا عبد العزیز بھٹکلی و دیگر معزز اساتذہ کرام تشریف فرما ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com