کڑھنی میں مہا گٹھبندھن کی جیت ہوگی: شرف الدین

شیوہر: (فضل المبین) شیوہر کے سابق رکن اسمبلی محمد شرف الدین نے آج شیوہر میں اپنے دفتر میں نمائندہ سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ:کڑھنی اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ ہم ریکارڈ ووٹوں سے جیتیں گے۔ اپنے لیڈر کے کام کی بنیاد پر ہم کڑھنی اسمبلی میں جیت کا ترنگا لہرائیں گے، کیونکہ ہمارے لیڈر کا کام بولتا ہے اور یہی ترقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: کڑھنی ضمنی انتخاب میں عظیم اتحاد امیدوار منوج کشواہا کی جیت سو فیصد یقینی ہے، ایم آئی ایم ہمیشہ ووٹ کاٹنے کا کردار ادا کرکے بھاجپا کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، مسلمانوں کو جذباتی تقریر اور سنہرے خواب سے خوش کرتی ہے، مگر یہاں لوگ سمجھتے ہیں کہ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہے جو سیکولر اور انصاف پسند ہے، اس حکومت میں بلاتفریق تمام لوگوں کی ترقی ہو رہی ہے، اس لیے یہاں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو ایک طرفہ سوچ رکھتے ہیں، یہاں نتیش کمار اور تیجسوی یادو ہیں جو سب کی ترقی کے لیے کاربند ہیں۔

موقع پر جدیو کے ضلع میڈیا انچارج خلیق الرحمن ، شبیر عالم ، قیصر عالم ، محبوب عالم و دیگر لوگ موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com