جمعیۃ علماء کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا: مولانا صدیق اللہ چودھری

جمعیۃ علماء کی آواز کو گھر گھر پہونچانا ہماری ذمہ داری: مولانا محمد ناظم قاسمی

پٹنہ : (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کیا ہے ، جب بھی ملک کو خوں کی ضرورت پڑی ہمارے اکابرین نے آگے بڑھ کر اس ملک کو پروان چڑھایااور سینچا یہ باتیں بنگال کے وزیر تعلیم اور جمعیۃ علماء مغربی بنگال صدر مولانا صدیق اللہ چودھری نے پر ہجوم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا ملک میں 24 ہزار سے زیادہ فرقہ وارانہ فسادات ہوئے لیکن کسی ملزم کو سزانہیں ملی بلکہ سزا یافتہ کو ہی رہائی دی گئی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں وہ کسی سے چھپا ہو انہیں ہے ، جمعیۃ علماء کے اکا برین نے پورے ایمانداری سے ملک کی حفاظت کی ہے ، اور جنگ آزادی میں سب اہم رول ادا کیا ہے۔

 جمعیۃ علماء ہند مسلمانان ہند کی وہ واحد تنظیم ہے جومسلمانوں کی ہر موڑ پر نگہبانی کر تی رہی ہے جمعیۃ علماء کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جمعیۃ کی آواز ہر فرد ، محلہ او ر گاؤں تک پہنچ جائے ، جمعیۃ کو مزید مستحکم کر نے کے لئے شہر بھوپال میں 10/11 ستمبر 2022 کو پورے ملک کو پانچ زون میں تقسیم کیا گیا، چوتھے زون میں بہار یوپی جھارکھنڈ ، مشرقی و وسطی یوپی کو شامل کیا گیا ، اور اس کا کنوینر مولانا کلیم اللہ صاحب ،اور نگراں مولانا صدیق اللہ چودھری صاحب صدر جمعیۃ علماء مغربی بنگال کو مقرر کیا گیا ، آج صوبہ بہار راجدھانی پٹنہ کے KL7ہال میں زون کی دوسری مٹنگ حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال صاحب صدر جمعیۃعلماء بہار کی صدارت میں  اور مولانا صدیق اللہ چودھری صاحب کی نگرانی میںمنعقد ہوئی ، جس کی نظامت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء بہار نے کی ،اس پروگرام میں یوپی جھارکھنڈ ، مغربی بنگال کے ذمہ داران کے علاوہ بہار کے 30/ اضلا ع کے صدور ونظماء شامل ہوئے ، مولانا مفتی عبد الحئی صدر مشرقی زون اتر پردیش نے مشرقی زون کی رپورٹ پیش کرتے ہو ئے کہا ہم جمعیۃ علماء کی آواز کو گھر گھر پہنچانے کی مشن میں لگے ہیں ، مفتی ظفر صاحب جنرل سکریٹری وسطی زون اتر پردیش نے کہا کہ جمعیۃ علماء کی مجلس منتظمہ کی اجلاس میں عاملہ ، اراکین ، اور مدعوین خصوصی کی تربیت کی ضرورت ہے ، مولانااصغر مصباحی جنرل سکریٹری جھارکھنڈ نے کہا میں اس بار پورے عزم کے ساتھ کہ رہا ہوں کہ میں پورے صوبے کے اندر جمعیۃکی آواز کو اور جمعیۃ کے پیغام کو پہنچانے کا کام کرونگا ،۔

 حضرت مولانا محمد ناظم صاحب جنرل سکریٹر جمعیۃ علماء بہار نے اپنی سکریٹری رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بہا ر کے 38/ اضلاع میںسے اب تک 30/ اضلاع میں یونیٹیں قائم کی جاچکی ہیں ، اسی طرح مقامی اور بلاک سطح پر پورے صوبہ میں کل 415/ یونیٹیں قائم کی جا چکی ہیں ، جسکاخاکہ انہوں نے فرداًفرداً پیش کیا ، انہوں نے ماہ اکتوبر اور نومبر میں صوبہ بہار میں اصلاح معاشرہ اور سیرت النبی ؐ کا رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء بہار کے زیر اہتمام اور ضلعی یونیٹوں کے زیرنگرانی گاؤں گاؤں اصلاح معاشرہ اور سیرت النبی ؐ کا پروگرام منعقد کیا جارہاہے ، تاکہ معاشرتی سماجی اور معاشی مسائل مسلمانوں کے حل کئے جاتے رہے اور سماج میں مسنون نکاح کو بڑھایا جا سکے تعلیمی جد وجہد جاری رہے اور منشیات سے نوجوان نسل دور رہ سکے اسکے لئے اصلاح معاشرہ کی ضلعی مقامی اور بلاک سطح پر کمیٹی بنائی جاچکی ہے ۔

 مولانا صدیق اللہ صاحب چودھری صاحب صدر مغربی بنگال نے کہا جمعیۃ علماء نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کیاہے ،جب بھی ملک کو خوں کی ضرورت پڑی ہمارے اکابرین نے آگے بڑھ کر اس ملک کو پروان چڑھایااور سینچا ، انہوں نے کہا ملک میں 24 ہزار سے زیادہ فرقہ وارانہ فسادات ہوئے لیکن کسی ملزم کو سزانہیں ملی بلکہ سزا یافتہ کو ہی رہائی دی گئی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں وہ کسی سے چھپا ہو انہیں ہے ، جمعیۃ علماء کے اکا برین نے پورے ایمانداری سے ملک کی حفاظت کی ہے ، اور جنگ آزادی میں سب سے اہم رول ادا کیا ہے،جمعیۃ علماء کے تذکرہ کے بغیر ملک کی تاریخ ادھوری ہے ، جمعیۃ علماء ملک کا اثاثہ ہے ، اور ہمیں چھوڑ کر ملک ترقی نہیں کر سکتا، جمعیۃعلماء سے وابستہ علماء کرام نے ملک کیلئے اپنی قربانیاں پیش کی ، حضرت شیخ الہند ؒ بارہ سال جیل میں رہےاور اس ملک کی حفاظت کیلئے آنے والی نسلوں کو درس دیتے رہے،اس لئے آپ بھی مضبوط رہئے اپنے دل کو مضبوط کیجئے ، اور قربانی کا جذبہ رکھئے ، جمعیۃ علماء کا کا م کیجئے اور ان کے پیغام کو عام کیجئے ،اخیر میںمفتی جاوید اقبال قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء بہارنے دستور اساسی کو پیش کرتے ہوئے کہا ہمیں تعلیمی جد وجہد کیلئے نئے نئے ادارے کھولنے ہونگے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا معیاری نظم ہو، دینی حلقے کے تحت اصلاحی پروگرام ہو ،سماجی خدمات کا جذبہ ہو ، اقتصادی حلقے کے تحت معاشی حالات کو درست کرنا ہو نوجوانوں کو لائبریر ی کی طرف متوجہ کرناہواور نوجوانوں کی تنظیم و تربیت کیلئے جمعیۃ یوتھ کلب کے ساتھ جڑنا ہوگا،اخیر میں مفتی جاوید اقبال صاحب نے علماء اور دانشوران کا شکریہ اداکیا، اوراس پروگرام کو کامیاب کرنے میں مولانا اظہار عالم مولانا آصف جمیل قاسمی ، مولانا ذاکر حسین قاسمی ،مولانارضوان کے علاوہ دیگر حضرات نے پور ی ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com