گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری میں 6 منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی آگ، 24 کنبوں کو بحفاظت نکالا گیا، لوگوں میں دہشت

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے شاہ بیری علاقے میں ہفتہ کی صبح 6 منزلہ عمارت کے بیسمنٹ (تہہ خانے) میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے عمارت میں رہائش پذیر اہل خانہ خوف و ہراس میں آ گئے اور افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آگ کے بیسمنٹ میں لگے ہونے کے سببب نیچے اترنا اور باہر نکلنا مشکل تھا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سیڑھی لگا کر لوگوں کو اوپر والے فلیٹ سے بحفاطت باہر نکالا۔

رپورٹ کے مطابق آگ نے بھیانک شکل اختیار کر لی تھی۔ عمارت میں پھنسے تقریباً دو درجن خاندانوں کو باہر نکالا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق آگ کس وجہ سے لگی، تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ بسرکھ تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com