اب ATM سے پیسے ہی نہیں سونا بھی نکلے گا، ہندوستان کا پہلا گولڈ اے ٹی ایم حیدرآباد میں قائم

حیدرآباد: ابھی تک آپ نے دیکھا ہوگا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلتی ہے لیکن ہندوستان کا پہلا ایک ایسا اے ٹی ایم حیدرابا د میں قائم کیا گیا ہے جہاں سے سونا نکلتا ہے۔ بہت جلد ایسے اے ٹی ایم مشین ریاست کے تمام اضلاع میں لگائے جائیں گے۔ اس اے ٹی ایم کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے آپ سونا خرید سکتے ہیں۔ گولڈ سکہ کے زیراہتمام بیگم پیٹ اشوکا رگھو پتی چیمبرس میں یہ اے ٹی ایم لگایا گیا ہے جس کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ اسٹیٹ ویمنس کمیشن چیرپرسن سنیتا لکشما ریڈی نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس اے ٹی ایم سے ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ سونا وتھ ڈرا کیا جاسکتا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com