نئی دہلی(ملت ٹائمز)
پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے کشمیر معاملے پر اپنی بات رکھی ہے۔ انہوں نے کشمیر کو لے کر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کی گزارش کی ہے۔ انہوں نے کشمیر پر بات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو جلد حل کرنا ضروری ہے۔آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ کشمیر کئی دہائیوں سے ظلم کا شکار ہو رہا ہے، اب وقت ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کیا جائے، کیونکہ اس بربریت کی وجہ سے بے شمار لوگوں کی جان جا چکی ہے۔پاکستان کے سابق کپتان نے آگے لکھا ہے کہ کشمیر زمین کی جنت ہے، ہم بے گناہوں کی اپیل پر بے خبر نہیں ہو سکتے ہیں۔