دہلی AIIMS پر سائبر اٹیک کے پیچھے چین کا ہاتھ، ہیک ہوئے پانچوں سرور کا ڈیٹا واپس ملا: ذرائع

ملک کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال دہلی ایمس کے سرور کو ہیک کرنے کے پیچھے بھی چین کی ناپال سازش تھی۔ اس سلسلے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق یہ سائبر حملہ چین کی طرف سے ہوا تھا۔ ہیکرز نے 100 میں سے پانچ سرورز ہیک کر لیے تھے۔ تاہم اب ان پانچ سرورز سے ڈیٹا کو حاصل کر لیا گیا ہے۔ نیوز 18 نے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ یہ حملہ “ہندوستان کے پڑوسی ممالک میں سے ایک” سے جڑے تھےتھا کیونکہ ایجنسیوں کو وہاں سے ایک آئی پی ایڈریس ملا۔

23 نومبر کو دہلی ایمس کے سرور پر رینسم ویئر حملہ ہوا تھا۔ سائبر حملہ آوروں کے خلاف بھتہ خوری اور سائبر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس سائبر حملے کا 23 نومبر کو تب پتہ چلا جب سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (OPD) اور نمونے جمع کرنے کی خدمات متاثر ہوگئی تھیں۔ دوسری جانب ایمس نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا تھا، ‘آج ایمس، نئی دہلی میں استعمال کیے جانے والے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے ای-اسپتال کا سرور ڈاون ہو گیا جس کی وجہ سے اسمارٹ لیب، بلنگ، رپورٹ جنریشن، اپائنٹمنٹ سسٹم آؤٹ پیشنٹ اور ان پیشنٹ ڈیجیٹل ہسپتال کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com