سری نگر: جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں بدھ کو ایک بڑا دھماکہ ٹل گیا۔ یہاں سکیورٹی فورسز کو ایک آئی ای ڈی ملا، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلا کر بروقت ناکارہ بنا دیا گیا۔
ایک افسر نے بتایا کہ فوج کی 29 آر آر یونٹ اور سی آر پی ایف کو سری نگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر ایک مشکوک چیز پڑی ہوئی ملی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔موصولہ جانکاری کے مطابق دہشت گردوں نے یہ آئی ای ڈی ایک ٹھیلے میں لگائی گئی تھی ۔ حالانکہ فوج نے اس کو ڈیٹیکٹ کرلیا اور پھر بم ناکارہ بنانے والے دستہ کے ذریعہ آئی ای ڈی کو ٹھیلے سے ہٹایا گیا اور پھر سڑک سے دور لے کر اس کو تباہ کردیا گیا ۔ افسر نے ساتھ ہی بتایا کہ اس کے کچھ وقت بعد سڑک پر آمدورفت کو چالو کردیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔
اس سے پہلے منگل کو بھی سیکورٹی فورسیز نے یہاں بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقہ میں ایک سڑک کے کنارے لگائے گئے آئی ای ڈی کا پتہ لگاکر اس کو تباہ کیا تھا ۔ افسران نے اس سلسلہ میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سوپور کے تلی بل میں سیکورٹی فورسیز کے ایک دستہ ( روڈ اوپننگ پارٹی) نے دہشت گردوں کے ذریعہ لگائے گئے آئی ای ڈی کا منگل کی صبح پتہ لگایا ۔ اس آئی ای ڈی کو تباہ کرنے کیلئے بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو جائے واقعہ پر بلایا گیا، جس نے اس کو تباہ کردیا ۔
بتادیں کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے سیکورٹی فورسیز کے گزرنے کے دوران راستہ کی سیکورٹی سے معتلق جانچ کا کام ریڈ اوپننگ پارٹی کرتی ہے۔