فیفا ورلڈ کپ فائنل: اعداد و شمار میں ارجنٹائن کا پلڑا فرانس سے بھاری

دوحہ: ارجنٹائن اور فرانس کی ٹیمیں اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ٹائٹل میچ کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں اگر آپ اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو لگتا ہے کہ ارجنٹائن کا پلڑا بھاری ہے، لیکن موجودہ ورلڈ کپ کا فائنل جو بڑے اپ سیٹس کا گواہ ہے، یقینی ہے کہ ڈرامے سے بھرپور ہوگا، ارجنٹائن اور فرانس اس سے قبل سرکاری میچوں میں 12 بار آمنے سامنے آ چکے ہیں، ارجنٹائن نے چھ میں فتح حاصل کی اور تین میں شکست کھائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ روس میں 2018 ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ہوا تھا جس میں فرانس نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com