جموں و کشمیر: ریاست میں 15 جنوری تک سبھی خدمات ہوجائیں گی آن لائن، خدمات کی فہرست جلد تیار کریں گے محکمہ جات

چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جمعہ کو سبھی دفاتر کو اگلے سال 15 جنوری سبھی خدمات کو آن لائن کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے عہدیداروں کو محکموں کی جانب سے دی جانے والی سبھی خدمات کی ایک فہرست تیار کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ آف لائن دی جانے والی خدمات کو 15 جنوری تک آن لائن کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کریں۔ انہوں نے محکموں کو صلاح دی کہ وہ بنا کسی غلطی کے اپنی اپنی ویب سائٹوں کی فوری سیکورٹی آڈٹ کریں۔

انہوں نے اُن دفاتر کی فہرست تیار کرنے کو کہا ہے جو اس آڈٹ کو کرنے میں ناکام رہے ہیں تا کہ ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی جاسکے۔ چیف سکریٹری نے لوک سیوا گیارینٹی ایکٹ کے پروویژن کے مطابق آٹو اپیل کے ساتھ خدمات کو سنکرونائز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے علاوہ لوگوں کے دروازے تک خدمات پہنچانے کے لیے سی ایس سی/خدمت مراکز کی تعداد بڑھانے پر دھیان دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے مالی مدد اور دیگر فائدے کے لیے انہیں بینکوں سے جوڑنے کی صلاح دی۔

انہوں نے انہیں مختلف خدمات کے نرخوں کو مطلع کرنے کی بھی ہدایت دی جو پورے یونین ٹیریٹری (یوٹی) میں یکساں ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com