دہلی میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی تیاری جاری، ہدایت اللہ جینٹل نے دہلی کانگریس کی بلائی میٹنگ

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن پورے ہوچکے ہیں اور ایک ہفتہ میں دہلی پہونچنے کی امید ہے۔ اس وقت ’بھارت جوڑو یاترا‘ راجستھان کے جےپور میں ہے، دہلی میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا شاندار استقبال کرنے کیلئے تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق دہلی میں بھارت جوڑو یاترا دس دنوں کا وقفہ بھی کرے گی۔ اسی سلسلے میں دہلی کانگریس کے سوشل میڈیا انچارج ہدایت اللہ جینٹل نے آج پارٹی دفتر میں ایک میٹنگ بلائی اور غور و خوض کیا کہ کس طرح دہلی میں سوشل میڈیا کی ذریعہ بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنایا جائے اور کس طرح سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے ۔ ہدایت اللہ جینٹل نے میٹنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ کامیاب ترین بھارت جوڑو کو بی جے پی آئی ٹی سیل خراب کرانے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی ، اس لئے ہم سبھی کو فعال رہنا پڑے گا اور پوری حکمت عملی کے ساتھ سوشل میڈیا پر کام کرنا ہوگا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com