جمعیت کے سمینار میں مولانا علی قاسمی کی کتاب ’ تسہیل القرآن ‘ کا رسم اجرا

نئی دہلی: (پریس ریلیز) نوجوان عالم دین مولانا انوار علی قاسمی کی کتاب تسہیل القرآن کا گذشتہ دنوں جمعیت علماءہند کے سمینار میں اکابر علما ءکے ہاتھوں رسم اجراءعمل میں آیا ۔ یہ کتاب قرآن کریم کے ترجمہ وتفسیر پر مشتمل ہے ۔جس میں انتہائی احتیاط سے آسان الفاظ میں ترجمہ کیاگیا ہے ۔یہ کتاب 416 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں اکثروبیشتر ان آیات کا انتخاب کیا گیاہے جن کا کوئی نہ کوئی شان نزول ہے۔

رسم اجراءکی تقریب میں مولانا انیس الرحمن قاسمی نائب قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل ۔ مولانا سلمان بجنوری نائب صدر جمعیت علماءہند ، معروف دانشور پروفیسر اختر الواسع ۔مولانا سلمان منصورپوری سمیت متعدد علماءکرام موجود تھے۔

واضح رہے کہ مولانا انوار قاسمی عربی زبان پر گرفت رکھتے ہیںاور طویل عرصہ تک انہوں نے عرب ممالک میں بطور مترجم مختلف محکمو ں میں خدمات انجا م دی ہے ۔ گذشتہ 23/23 دسمبر کو جمعیت علماءہند کے زیر انتظام مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی اور مولانا فخر الدین مرادآبادی رحمہما اللہ پر دوروزہ سمینار کا انعقاد ہوا تھا جس کے افتتاحی سیشن میں تسہیل القرآن کا رسم اجراءعمل میں آیا ۔ اس موقع پر مولانا انیس الرحمن قاسمی کی کتاب فتاوی علماءہند سمیت کئی کتابوں کا رسم اجراءعمل میں آیا تھا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com