جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں گرم کپڑا تقسیم کیا گیا

مدھوبنی : نیکی کے عمل میں سبقت لے جانے والے ہی خیرامت کہلاتے ہیں ، موسم سرما میں دیگر عبادتوں کے ساتھ نیکیاں جمع کرنے اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کایہ بھی طریقہ ہے کہ ہم ضرورت مندوں کے لئے گرم کپڑا کا انتظام کردیں، جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ اپنے محسنین و معاونین کے توسط سے ہرسال یہ فریضہ انجام دیتا ہے ، اس سال بھی جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول زیر انتظام امام قاسم اسلامک ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے گرم کپڑا ، سوٹر، چادر اور کمبل تقسیم کیا جارہا ہے آج جامعہ کے مستحق طلبہ اور گاؤں سماج کے ضرورت مند ہند ومسلم کے درمیان تقسیم کیا گیا ، یہ باتیں قاری ظفر اقبال مدنی کارگزار مہتمم جامعۃ القاسم نے کہا اس موقع پر انہوں نے کہا تعلیمات نبوی کے مطابق مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور اللہ کو سب سے زیادہ پسند وہ ہے جو اس کے کنبہ کے نیکی کرے، موقع پر مفتی محمد انصار قاسمی نے کہا کہ دوسروں کے کام آنا بہترین عبادت ہے، بانی جامعہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کامشن تھا ضرورت مندوں کی ضرورت کو پوری کرنا، ایک صالح معاشرہ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ساتھ دوسروں کی بھی فکر کریں، موقع پر مفتی قاسمی نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر مفتی عقیل انور مظاہری، مولانا حمید الدین مظاہری، مولانا محمد یوسف انور،سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد، مولانا محمد عقیل قاسمی،مفتی نبی حسن مظاہری،قاری ذاکر حسین نعمانی اور قاری مشتاق احمد عثمانی وغیرہ موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com