یوکرین کے شہری آبادیوں پر روس کا میزائیلوں سے تابڑ توڑ حملہ

ماسکو – کیف: روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر متعدد ایک ساتھ متعدد میزائل داغ دئیے، میزائل حملوں میں 14 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کو روس، یوکرین جنگ کے آغاز سے ابتک کیے گئے بڑے حملوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے، جس میں یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کو علیٰ الصبح نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی ملٹری حکام کا کہنا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین پر 69 میزائل داغے تھے جن میں سے 54 میزائلوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا تھا تاہم باقی میزائل کیف، خارکیف، اڈیسہ، لیو اور زیتومر میں گرے۔

یوکرینی صدر کے مشیر کے مطابق 120 میزائل اب تک یوکرین کی شہری آبادی پر پھینکے جا چکے ہیں۔

یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ تازہ میزائل حملے سے بعض جگہوں پر ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے جب کہ بجلی کا نظام پہلے ہی روسی میزائل حملوں کے باعث شدید متاثر ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com