سورت – نوساری قومی شاہراہ 48 پر بس اور کار کے درمیان بھیانک ٹکر کی خبر ہے۔ اس بھیانک حادثے میں 8 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ تمام 8 مہلوکین کار میں سوار افراد بتائے جارہے ہیں۔ بس احمدآباد سے ولساڈ جارہی تھی۔ اس درمیان بس میں سوار تیس افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ دو افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔






