نئی دہلی: دہلی کے گریٹر کیلاش کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ لگنے کے واقعہ میں کم از کم دو افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق علی الصبح 5.14 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی اور 4 گاڑیوں نے اس پر قابو پایا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے 6 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
اس سے پہلے 17 دسمبر کی صبح دہلی کے گریٹر کیلاش پارٹ 1 میں واقع فینکس اسپتال میں آگ لگ گئی تھی۔ اسپتال کے تہہ خانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچی تھیں، جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو صبح 9 بجکر 7 منٹ پر موصول ہوئی تھی۔






