آسٹریا میں مسجد پر حملہ

مسجد لُوٹ مار کا نشانہ بنی ہے اور ہم واقعے کو منظر عام پر لائے جانے کے منتظر ہیں: آسٹریا اسلامی جماعت

بڑھتی ہوئی اسلام مخالفت کی وجہ سے سرفہرست ملک ‘ آسٹریا’ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق دارالحکومت ویانا  کے علاقے اوٹاکرنگ میں فاتح جامع مسجد کے داخلی حصے میں توڑ پھوڑ  اور لوٹ مار کی گئی۔ تا حال حملہ آوروں کی   شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے حملے کی تفتیش شروع کروا دی ہے۔

آسٹریا اسلامی جماعت کے سربراہ امید وُورال  نے کہا ہے کہ “مسجد لُوٹ مار کا نشانہ بنی ہے اور ہم واقعے کو منظر عام پر لائے جانے کے منتظر ہیں”۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com