میئر انتخاب: ووٹنگ سے قبل ہنگامہ، بی جے پی اور عآپ کونسلروں کے درمیان ہاتھا پائی

ایم سی ڈی کے میئر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے پہلے کونسلرز کو حلف دلایا جائے گا۔ حلف برداری سے قبل عام آدمی پارٹی کونسلروں نے ہنگامہ کیا۔ عآپ کارپوریٹر نامزد اراکین کے لیے پہلے حلف لینے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران عآپ اور بی جے پی کارپوریٹروں کے درمیان ہاتھاپائی ہو گئی۔

ایم سی ڈی کے عہدیداروں کے انتخابات کے لیے کلر کوڈ مقرر کر دئے گئے ہیں۔ سفید بیلٹ پیپر کے ذریعے میئر کا انتخاب ہوگا، ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے گرین بیلٹ جبکہ قائمہ کمیٹی کے ارکان کے لیے گلابی بیلٹ پیپر کا استعمال کیا جائے گا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com