زکوۃ کا اجتماعی نظام معاشرتی بدحالی دور کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے: آل انڈیا علماء بورڈ

اسلام جمخانہ میں آل انڈیا علما بورڈ کی منعقدہ میٹنگ میں بیت المال کے تصّور کو حقیقی روپ دینے کی جانب پیش قدمی

ممبئی ( پریس ریلیز) 5 جنوری 2022 کی شام کو مرین لائن کے اسلام جمخانہ کے کانفرنس ہال میں آل انڈیا علماء بورڈ کے بینرتلے زکوۃ کے اجتماعی نظام اور بیت المال کی تشکیل کے عنوان پر ایک سیمینار بعنوان “ایک مضبوط معاشرہ کی تعمیر و تشکیل میں بیت المال کی اہمیت”

 کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر نے کی جبکہ جمخانہ کےچیئرمین یوسف ابرہانی بطور مہمان شریک ہوئے جنہوں نے شرکاء کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پاٹنکر اُنکے رفقاء اور علماء بورڈ کا منصوبہ دشوارکن ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر پاٹنکر نے اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ زکوٰۃ کا اجتماعی نظام اور بیت المال کا قیام نہات ضروری ہے اور اسے گاؤں ، تعلقہ ، علاقائی یا شہری سطح پر قائم کیا جا سکتا ہے مگر یہ کام علمائے کرام کی شمولیت اور بھر پور تعاون کے بنا ممکن نہیں ہے اور اسی لئے میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کے ساتھ مسلسل گفت و شنید کر رہا ہوں۔ انہوں نے زکوۃ کے اعداد وشمار کا تخمینہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اس سے قبل دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں مگر اب ہمیں عملاً آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعے اس کام کو انجام دیا جائے گا. کنوینر سلیم الوارے نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت امراء کو اجتماعی زکوٰۃ دینے پر آمادہ کرنے میں وقت تو لگےگا مگر یہ احباب زکوۃ کا ایک حصّہ بھی اس سسٹم کے تحت جمع کرائیں تو ہزاروں ضرورت مندوں کے تعلیمی، سماجی و طبّی مسائل حل جو جائینگے جو بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ میٹنگ میں مختلف مکتبِ فکر کے علماء اور دانشوروں نے کھل کر اپنی بات رکھی اور یہ طئے کیا کہ کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہوکر محب قوم و ملت ڈاکٹر محمد علی پا ٹنکر کی بات پر متفق ہو کر انہیں ہر ممکن تعاون دینگے۔ ابتداء میں بورڈ کے نائب صدر نوشاد احمد صدیقی نے اس باوقار اور با مقصد سیمینار غرض و غایت بیان کی۔

میٹنگ میں مولانا شمیم اختر ندوی.مولانا عبدالقدوس شاکر حکیمی.مولانا رئیس احمدندوی.مولانا منظر سلفی.مولانا عبد الجیل مکی.مولانا سراج احمد ندوی. مولان زاہد خان قاسمی.قاری بدرعالم.مولانا اشرف امام زیدی.مولاناثابت علی ندوی.مولانا عبد الرشید انصاری. سلیم سپاری والا.مولانا علی عباس وفا. مولانا نظر الاسلام.صحافی وجیہ الدین اور دیگر نے شرکت کی.

علماء بورڈ کے قومی جنرل سیکریٹری علامہ بنئی حسنی نے میٹنگ کو اختتام تک پہنچاتے ہوئے ان عزائم کا اظہار کیا کہ بہت جلد اجتماعی زکوۃ کے سسٹم کو عملی شکل دی جائیگی اور اس میں تمام علمائے دین شریک رہینگے اور وہ بھرپور تعاون کرینگے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر اور یوسف ابرہانی کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پاٹنکر نے گزشتہ چار عشرے میں کئی بہترین سماجی پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے. انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ اس پروجیکٹ کو بھی مکمل کریں گے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com