ذات پات، مذہب اور علاقہ سے بالاتر ہوکر انسان کی خدمت سب سے اہم کام: ہدایت اللہ جنٹل

نئی دہلی: ذات پات، مذہب اور علاقہ سے بالا تر ہو کر انسانی خدمت پر زور دیتے ہوئے کانگریسی لیڈر اور دہلی کا نگریس کے سوشل میڈیا انچارج ہدایت اللہ جنٹل نے کہا کہ ضرورت مندوں کی خبر گیری اور سخت ترین سردی کے اس موسم میں غریبوں کو سردیوں کا سامان مہیا کرانا اس وقت سب سے بہترین کام ہے یہ بات انہوں نے کہا کہ سوسائٹی فور برائٹ فیوچر کی طرف سے ونٹر ریلیف پروجیکٹ راحت کے تحت مشترکہ طور پر کمبل تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد سے بہتر کوئی کام نہیں ہے خاص طور پر اس دور میں جب بلاضرورت جب کسی سے کوئی بات نہیں کرتا، اس دور میں این جی اوز والے اپنی مصروفیت کو بالائے باقی رکھ کر ضرورت مندوں کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمبل تو بہت ساری تنظیمیں تقسیم کرتی ہیں لیکن اس سے سردی کی کمی پوری نہیں ہوتی جب کہ سوسائٹی فور برائٹ فیوچر نے جو کمبل تقسیم کئے ہیں وہ واقعی معیاری ہیں۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ملک اکرام الدین نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ اس موسم میں اس تنظیم کو غریب لوگوں کی فکر ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کام مذہب اور ذات پات سے بالا تر ہو کر کیا جارہا ہے۔ سوسائٹی فور برائٹ فیوچر کے قومی کنویز عرفان احمد نے کہا کہ یہ سوسائٹی بنیادی طور پر قدرتی آفات کے شکار لوگوں کے درمیان کام کرتی ہے اور ہم لوگ سردی کو بھی ایک آفت کی طرح ہی تصور کرتے ہیں۔ اس لئے اس اب تک پندرہ ریاستوں میں گیارہ ہزار سے زائد کمبل ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا طریقہ کام کرنے کا منفرد ہے اور ہم پہلے سروے کرتے ہیں اور پھر معیاری سامان فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر قدرتی آفات، جیسے سیلاب، زلزلہ وغیرہ جیسے حادثات کے لئے ہماری سوسائٹی پورے ملک میں کام کرتی ہے۔

پرو گرام سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل پی شکلا نے کہا کہ اس وقت ضرورت مندوں کی مدد سے بہتر کوئی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی حیثیت کے مطابق کام کرنا چاہئے۔ محترمہ رچنا نے سوسائٹی فور برائٹ فیوچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں ہم سب کو شامل ہو نا چاہئے اور لوگوں کے کام کرنے میں مدد کے لئے میں ہروقت تیار ہوں۔ سوسائٹی فور برائٹ فیوچر کے زاہد جمال نے نظامت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کے ساتھ ان کو دیا جانے والے سامان کی کوالٹی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ محمد مرغوب اور عامر جمال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com