افریقی ملک سینیگال میں اندوہناک سڑک حادثہ، 40 افراد ہلاک، 70 شدید زخمی

سینیگال: برآعظم افریقہ کے ملک سینیگال میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ دو بسوں کے حادثاتی طور پر ٹکرانے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ سینیگال کے صدر میکے سال نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی صبح 3:30 بجے پیش آیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹویٹ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گنبی میں اس خوفناک حادثے میں 40 افراد کی موت ہو گئی جب کہ کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ متاثرین کے ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس حادثہ پر پیر سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک بین وزارتی کونسل کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سرکاری وکیل گال دیونگ نے کہا کہ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب سرکاری بس کا ٹائر پنکچر ہو کر سڑک پر الٹ گیا اور مخالف سمت سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں 70 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ اس واقعہ میں دونوں بسوں کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com