شملہ: ہماچل پردیش میں سنیچر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 تھی۔ زلزلہ ہماچل پردیش میں دھرم شالہ سے 22 کلومیٹر مشرق میں صبح 5:17 پر آیا۔ تاہم اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
خیال رہے کہ سال 2022 کے آخری دن ہماچل پردیش کے منڈی میں زلزلہ آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.8 ناپی گئی تھی۔ اس زلزلے کے جھٹکے ضلع منڈی کے نالو میں محسوس کئے گئے تھے۔ ایک روز قبل ملک کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین کے دھنسنے کے درمیان جمعرات-جمعہ کی رات 2.12 بجے اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔
اس سے قبل 19 دسمبر کو اترکاشی، اتراکھنڈ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ معلومات کے مطابق رات تقریباً 1:50 پر زلزلہ آیا۔ جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.1 تھی۔

Leave a Reply