متھلانچل میں ایم آئی ایم پارٹی بنائے گی پانچ لاکھ کارکنان: نظرعالم

بہار ریاستی سکریٹری منتخب ہونے پر نظرعالم کا کارکنان نے کیا پرزور استقبال

اُردو کو ختم کرنے کی ریاستی حکومت کی سازش کیخلاف ایم آئی ایم چلائے تحریک

دربھنگہ: پریس ریلیز۔ آج آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین متھلانچل کی جانب سے نظرعالم کو پارٹی کا بہار ریاستی سکریٹری منتخب کئے جانے پر کارکنان کے ذریعہ دربھنگہ شہر کے اقرأ اکیڈمی کے کانفرنس ہال میں استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد کارکنان کے ساتھ نظرعالم کی صدارت میں بیٹھک بھی کی گئی۔پروگرام کے کنوینر و نظامت کررہے ایم آئی ایم نیتا عظمت اللہ ابوسعید اور دیگر کارکنان نے اپنے نیتا نظرعالم کا پھول مالاؤں اور پاگ شال سے زوردار استقبال کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کے ذمہ داران وکارکنان موجود رہے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سکریٹری نظرعالم نے سب سے پہلے اپنے نیتا بیرسٹر اسدالدین اویسی، اکبرالدین اویسی، ماجدحسین، بہارریاستی صدر و امور ایم ایل اے اخترالایمان، جنرل سکریٹری انجینئرآفتاب عالم وغیرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھے بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ سبھی کو ساتھ لیکر پارٹی کو نہ صرف متھلانچل بلکہ پورے بہار میں مضبوط بنایا جائے۔نظرعالم نے آگے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ پورے متھلانچل میں پارٹی کا پانچ کارکن بنایا گیا تاکہ پارٹی 2024 اور 2025 میں مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑسکے۔ مسٹرعالم نے اپنے کارکنان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے بغیرکسی بھیدبھاؤ کے سبھی ذات مذہب کے لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کی اپیل کی اور کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ گھر گھر اویسی صاحب کو پہنچایا جائے اور فرقہ پرست طاقتوں کو کرسی سے ہٹایا جائے۔نظرعالم نے بہار حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ہماری مادری زبان کو ختم کرنے کی سازش کررہی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں اُردو کے اساتذہ کی بحالی نہیں کی جارہی ہے،اسکولوں میں اردو کے اساتذہ نہیں ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہورہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ اُردو اسکولوں اور اُردو اساتذہ کی پہلے سے چلی آرہی جمعہ کی چھٹی کو بھی ختم کردی گئی ہے۔ ہم حکومت سے اس پورے معاملے پر مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراً اُردو اساتذہ کی بحالی کو یقینی بنائے، پہلے کی طرح جمعہ کی چھٹی کو بحال کرایا جائے، اُردو اسکولوں اور اردو پڑھنے والے طالب علم کو اُردوکی کتابیں دستیاب کرائی جائے اور اردوکے اساتذہ سے اُردو کی جگہ حکومت یا تعلیمی محکمہ دوسرا کام نہ لے۔ اگر حکومت اسے سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے تو ہماری پارٹی پورے بہار میں زوردار تحریک چلانے کو مجبورہوگی۔کیوں کہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں اپنی مادری زبان کو ختم کرنے کی سازش کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتے۔اگرہم نے اپنی مادری زبان اُردو کو ختم کرسے ہوئے حکومت کا تماشا دیکھتے رہے تو ہمارا مستقبل تو خراب ہوگا ہی ہمارے بچے آنے والے دنوں میں گنگے (بے زبان) ہوکر زندگی جینے کو مجبور ہوجائیں گے۔مرکزی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی میں بھی یہ بات صاف طورپر لکھا گیا ہے کہ شروعاتی تعلیم بچوں کو اپنی مادری زبان میں دی جائے۔اس لئے ریاستی حکومت جتنی جلد ہو اُردو کو پورے بہار میں جو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے اس کے ساتھ کھلواڑ بند کردے۔ پروگرام کے کنوینر عظمت اللہ ابوسعید نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ آپ سبھی اتنی بڑی تعداد میں یہاں اکٹھا ہوئے ہیں آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ۔ آپ بھی کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی بہت مضبوطی سے آگے بڑھے گی اور دبے، کچلے، مظلوموں کو ان کا حق حقوق دلانے کی لڑائی میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو گھر گھر سک پہنچانے کے لئے جلد ہی پورے متھلانچل میں رکنیت مہم ریاستی سکریٹری نظرعالم کی صدارت میں شروع کیا جائے گا۔ ایڈوکیٹ صفی الرحمن راعین و قدوس ساگر نے کہا کہ ابھی ذات پر مبنی مردم شماری بہار میں ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی ہے اس پر سماج کے اندر بیداری لانے کی ضرورت اور سبھی لوگوں کو فارم پر اُردو میں دستخط کرنے کو کہا جائے تاکہ ہماری مادری زبان آگے بڑھ سکے۔ساجدین اختر، شفقت رضوان، محمد ارشاد، ایڈوکیٹ صفی الرحمن راعین،قدوس ساگر، مبارک حسین عطاری، ابو بشر ربانی، ڈاکٹرسہیل روحانی، اشرف احمد، جاویداقبال ندوی نے بھی مشترکہ طورپر سبھی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپسی بھیدبھاؤ کو بھول کر ہم سبھی کو بہار ریاستی صدر اخترالایمان اور قومی صدر بیرسٹراسدالدین اویسی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے۔ پارٹی آنے والے پارلیامنٹ اور اسمبلی انتخاب میں مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑے گی۔اس لئے ابھی سے ہی سبھی کو محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کو رکنیت بھی دلائی گئی۔ پروگرام کو خطاب کرنے والوں میں محمدآیت اللہ،عمران غزنوی، محمدعرفان، ہیرا نظامی، ضمیرخان، مطیع الرحمن موتی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ پروگرام میں کثیرتعداد میں لوگوں نے حصہ لیا جس میں محمدافروز، محمدشاہد، انتخاب، افتخار، محمدسمیع انصاری، محمدعمران، ابرار انصاری، وسیم قریشی، زیارت اللہ، ذیشان یوسف، عبدالمنان، محمدثاقب، عاقب نظر، محمداصغر، الطاف حسین،محمدشفیق،شوکت علی،گڈوقریشی، احمدرضا، محمدتبریز، جلال الدین، محمدمرتضیٰ، محمدحسنین، محمدتوقیر وغیرہ شامل تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com