سیتاپور جیل میں انسانیت فورم کی جانب سے کمبل تقسیم پروگرام

لکھنؤ : آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ کی سیتاپور شاخ کی جانب سے آج سیتاپور ضلع جیل میں کمبل تقسیم و اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع جیل میں بند قیدیوں کو تنظیم کی جانب سے کمبل تقسیم کئے گئے، اس کے بعد جیل کے عملے کو ان کی اچھی اور ایماندارانہ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اعزاز سے نوازا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی ضلع جج (ایف ٹی سی) جناب ابھشیک اپدھیائے نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پیام انسانیت فورم 1974 سے انسانیت اور سماج کی خدمت کر رہی ہے، میں اس تنظیم کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوں کیونکہ یہ تنظیم بنا کسی بھید بھاؤ اور اونچ نیچ کا فرق کئے ذات پات و مذہب سے اوپر اٹھ کر صرف انسانیت کی خدمت کرتی کرنے والی تنظیم ہے، آج اس طرح سے کام کرنے والے ہمارے سماج و معاشرے میں بہت کم لوگ ہمیں ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل کیلئے ایسی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے، جیل سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اعزاز ہمیں ہماری ذمہ داریوں کو اور اچھی طرح سے نبھانے کے لئے حوصلہ دیتے ہیں انہوں نے تنظیم کو آگے بھی اپنا تعاون دیتے رہنے کا بھروسہ دلایا، تنظیم کے کوآرڈینیٹر مولانا عبد علی حسنی ندوی نے کہا کہ ایک بہتر سماج بنانے کے مقصد کے ساتھ آج سے 58 سال پہلے سنگم نگری الہ آباد میں اس تنظیم کا قیام عمل میں آیا تھا، اور ہم سب جانتے ہیں کہ سنگم ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا ضامن ہے جس طرح گنگا جمنا اور سرسوتی ایک ساتھ مل کر بہتی ہیں اسی طرح ملک کے سبھی مذاہب کے لوگ آپس میں مل جل کر رہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اور انسانیت کی بقا کے لیے مل کر بنا کسی بھید بھاؤ کے کام کریں تو ہم ایک بہتر سماج بہتر ہندوستان بنا سکتے ہیں جو دنیا میں ایک مثال کے طور پر دیکھا جائے گا، سیتاپور یونٹ کے حکیم مشیر علی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں بہت سخت ضرورت ہے کہ بھائی چارہ اور یکجہتی کو قائم کرتے ہوئے سماج کی بہتری کے لیے کام کیا جائے، پروگرام کی نظامت لکھیم پور سے آئے محمد سعید خان یوسفی ایڈووکیٹ نے کی آخر میں محمد شفیق چوہدری نے جیل عملہ اور سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور سے مولانا کلیم ندوی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ضلع جیل عملے کے ساتھ ساتھ سینئر وکیل برجیندر اوستھی، الیاس بیگ، مولانا طارق عبداللہ ندوی، محمد سہیل احمد، فرقان ندوی، غفران، افضل یوسف وغیرہ لوگ بھی موجود رہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com