مائیکرو سافٹ عالمی معاشی بدحالی کے باعث 11 ہزار ملازمین کی چھٹنی کرے گا

واشنگٹن: امریکہ کی سرکردہ سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر اپنے تقریباً 11,000 ملازمین کی چھٹنی کرے گا۔ اسکائی نیوز نے یہ رپورٹ دی ہے۔ منگل کو جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے۔ جبکہ ایک تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے سربراہ ستیہ نڈیلا 24 جنوری کو مالیاتی سرمایہ کاروں کو اپ ڈیٹ کرنے سے پہلے برطرفی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ 1.78 ٹریلین کی اس کمپنی کے دنیا بھر میں دو لاکھ 20 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر کمپنیاں مائیکروسافٹ اور ایمیزون کو کووڈ۔ 19 کی وبا کے دوران سینکڑوں نئے ملازمین بھرتی کرنے کے بعد عالمی اقتصادی مندی کا سامنا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں اپنے کمپیوٹنگ کاروبار میں مندی سے خبردار کیا تھا، جس میں کمپنی نے ترقی کی امید میں کافی وسائل کی سرمایہ کاری کی تھی۔ مائیکرو سافٹ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے افواہ اور قیاس آرائی قرار دیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com