کھنڈوا: (ہندوتو واچ) مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں ایک مسلم طالب علم کو ایک ہندو لڑکی سے بات کرنے پر ایک ہندوتوا گروپ نے بری طرح تھپڑوں اور ڈنڈوں سے مارا پیٹا جو اسی کالج کی اس کی دوست ہے۔
ہندوتوا واچ کے مطابق، کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کرنے والا طالب علم اپنی دوست کے ساتھ کتابوں پر بحث کر رہا تھا جب ہندوتوا کے ایک گروپ نے اسے ایک طرف لے جا کر بے رحمی سے ڈنڈوں سے مارا۔
اگرچہ طالب علم، جس کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے، نے حملہ آوروں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔مدھیہ پردیش کے صحافی کاشف کاکوی نے ٹویٹ کیا کہ حملہ آوروں کا تعلق ہندو جاگرن منچ سے تھا۔
حملہ آوروں نے لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو شہباز کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرانے پر بھی مجبور کیا۔کاکوی کے مطابق، “منصوبہ ساز معروف مجرم ہیں جو بین المذاہب دوستوں کو نشانہ بناتے ہیں۔”اسی گروپ نے 8 جنوری کو شہر کی ایک مشہور دکان پر اپنے دوست کے ساتھ کولڈ ڈرنک پینے والے ایک مسلمان شخص پر بھی مبینہ طور پر حملہ کیا۔ جب لڑائی کا ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آیا تو مسلم رہنماؤں نے ایس پی وویک سنگھ سے ملاقات کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایس پی کھنڈوا نے ایچ جے ایم کارکنوں پر سخت دفعات لگائی تھیں اور انہیں گرفتار کرنے کا یقین دلایا تھا۔






