سوپول: کوسی کمشنری میں ضلع سوپول وہ خطہ ہے جہاں ہر بار سیلاب نے اس علاقے کو اتنا نقصان کیا کہ ترقی کی رفتار رک گئی، غربت و پسماندگی کے وجہ اس علاقے کے طلباء وطالبات تعلیم سے دور ہیں، ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے روزمائن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ اور منت فاؤنڈیشن کی جانب سے 22 جنوری 2023 کو دوپہر 12 بجے گاندھی میدان سوپول میں ” تعلیم پر سب کا حق” کے نام سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے جس میں بہار کے کئی معزز شخصیات اس خطے کی ترقی اور تعلیم کے لئے تشریف لارہے ہیں۔ یہ خبر آج روزمائن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین جناب اویس عمبر اور حاجی احسان الحق صاحب نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس میں دیں۔ جناب عمبر صاحب نے بتایا کہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر سمری بختیار پور کے ایم ایل اے چودھری یوسف صلاح الدین، منت فاؤنڈیشن کے سرپرست حاجی احسان الحق، ڈاکٹر خالد انور ممبر بہار قانون ساز کونسل ، قاری صہیب ایم ایل سی ، چیئرمین اقلیتی بہبود کمیٹی بہار،حاجی محمد ارشاد اللہ چیئرمین بہار سنی وقف بورڈ پٹنہ ،ڈاکٹر اجے کمار سنگھ ممبر بہار قانون ساز کونسل کوسی کمشنری ، میجر اقبال حیدر خان ریاستی جنرل سکریٹری جے ڈی یو، جناب عبدالباقی چیئرمین ضلع وقف بورڈ پٹنہ سمیت بہت سے خیر خواہ موجود ہوں گے۔
کوسی کے لوگوں کے لئے یہ پروگرام تاریخی ثابت ہونے والا ہے، کوسی کی مقدس سرزمین پر ملک کی کئی ریاستوں کے ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔ جس میں کئی کالجوں کے چیئرمین، ڈائریکٹر اور عہدیداران شامل ہیں۔
اس لئے سوپول کے تمام باشندوں سے گزارش ہے کہ اس تاریخی پروگرام میں شرکت کریں، اب تک 5200 طلبہ اور والدین اس پروگرام میں شرکت کے لئے کوپن بھر چکے ہیں۔ پروگرام میں شرکت کے لئے کوپن مفت ہیں، آپ اپنے قریبی اسٹال سے بھی کوپن حاصل کر سکتے ہیں۔ کوپن کے بارے میں مزید معلومات ٹرسٹ کے ہیلپ لائن نمبر 8010786787 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آپ اس نمبر پر کال کر کے بھی کوپن حاصل کر سکتے ہیں اس پریس کانفرنس میں منت فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد جمال الدین اور شاہنواز بدر قاسمی بہی موجود تھے۔