کیندریہ ودیالیہ اینڈریوزگنج میں یوم بہادری کے موقع پرپینٹنگ مقابلے کا انعقاد

نئی دہلی: کیندریہ ودیالیہ اینڈریوز گنج میں “یوم بہادری” کے موقع پر ایک ‘پینٹنگ-مقابلہ’ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 20 اسکولوں کے تقریباً 100 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلے میں کیندریہ ودیالیہ سمیت سرکاری اسکولوں اورپرائیویٹ اسکولوں نے حصہ لیا۔ ‘پریکشا پر چرچا’ کے چھٹے ایڈیشن میں وزیراعظم نریندر مودی 27 جنوری کو طلباء، والدین اور اساتذہ سے بات چیت کریں گے۔

یہ پروگرام کیندریہ ودیالے اسکولوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔ کیندریہ ودیالیہ تنظیم کے تقریباً 50 ہزارطلباء نے 23 جنوری 2023 کو مختلف اسکولوں میں ‘پریکشا پرچرچا’ کے عنوان سے ‘پینٹنگ-مقابلہ’ میں حصہ لیا۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو ‘یوم بہادری’ کے طور پر منایا جاتا ہے، جس سے کہ نیتا جی کی زندگی کو پیش کرکے طلباء میں حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کیا جاسکے۔

پینٹنگ مقابلہ کے تحت طلباء نے وزیراعظم کی کتاب ‘پریکشا کے یودھا’ میں دیئے گئے منتروں پر مبنی پیشکش کی، پریزنٹیشن دیئے۔ مقابلے کے جج کے طور پر ماہرتعلیم پری اوم تعلقدار، پشکانتی کمارسوامی اورپنکج کمار سنگھ نے مقابلے کی جیوری کے طور پر تعاون کیا۔ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر راج کمار شرما، وائس پرنسپل نریندر کمار، وائس پرنسپل ریتو شرما نے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی نیک تمناؤں اور روشن مستقبل کے لئے دعائیں دیں۔ تمام شرکاء کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ اور’پریکشا کے یودھا’ کتاب سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ہرایک طالب علم کواسکول کے پانچ طلباء کو سرٹیفکیٹ کی فزیکل کاپی اورمجاہدین آزادی کی زندگی سے متعلق ایک کتاب پیش کی گئی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com