اسرائیل کا فلسطینی کیمپ پر شدید حملہ، 9 افراد شہید، متعدد زخمی، حالات دھماکہ خیز

غرب اردن: سرائیلی فورسز نے فلسطین کے علاقے جنین پر حملہ کر دیا اور جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ جھڑپوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنین کیمپ میں گھنٹوں قبل شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 9 فلسطینی جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت نے کیمپ کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے “فلسطینی خبر رساں ایجنسی” کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کیمپ میں موجود مکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے جس سے اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ صہیونی فوجیوں نے گولیوں اور گیس بموں سے فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں بجلی کی سپلائی منقطع کر دی اور ایمبولینس کے عملے اور صحافیوں کو جنین میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ایک اسرائیلی بلڈوزر نے شمالی مغربی کنارے میں جنین گورنمنٹ ہسپتال کے قریب گاڑیوں اور دکانوں کو تباہ کر دیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلیش پوائنٹ قصبے جنین میں صہیونی فوج کے مہلک جارحانہ حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون ختم کردیا ہے جبکہ امریکا نے فلسطینیوں کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com