راجستھان کے بھرت پور میں ‘چارٹرڈ طیارہ’ گر کر تباہ، آگرہ سے بھری تھی اڑان

بھرت پور: راجستھان کے بھرت پور میں چارٹرڈ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ اس طیارے نے یوپی کے آگرہ سے اڑان بھری تھی اور یہ حادثہ بھرت پور ضلع کے اوچھین علاقے میں پیش آیا۔

حادثہ کے بعد موقع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ غنیمت یہ رہی کلہ طیارہ رہائشی علاقے میں کریش نہیں ہوا۔ ضلع کلکٹر آلوک رنجن نے بتایا کہ بھرت پور میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ڈی سی آلوک رنجن نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ پائلٹ نے خود کو باہر نکال لیا تھا۔ تاہم اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اس کی تلاش کے لیے ٹیمیں جمع ہو گئی ہیں۔ اطلاع کے مطابق فضائیہ کے افسران اور گاؤں والے وہاں پہنچ گئے ہیں۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

بھرت پور کے ایس پی شیام سنگھ نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ دفاعی لڑاکا طیارہ تھا یا ہیلی کاپٹر کیونکہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ ہوا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس لیے ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں طیارے کا جلتا ہوا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے۔ بھرت پور کے ضلع کلکٹر آلوک رنجن نے پہلے اس کے چارٹر جیٹ ہونے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ طیارہ فضائیہ کا ہے یا نہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com