ناموں کی تبدیلی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی کا حصہ: اکھلیش

سماجو ادی پارٹی (ایس پی) کےسربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور جاری ناانصافیوں کے سوالوں سے بچنے کے لئے منظم حکمت عملی کے تحت نام بدلتی ہے۔

قنوج کے دورے پر پہنچے اکھلیش نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ملک سنگین معاشی بحران کی طرف جارہا ہے۔مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بے روزگاری شباب پر ہے۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کیو جہ سے ملکی معیشت تباہ حال ہے۔چند سرمایہ دار دوستوں کی آمدنی میں بے تحاشہ اضافہ ہو اہے۔ملک کے اقتصادی اداروں پر بحران کے بادل منڈلارہے ہیں۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کو ان سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

سابق وزیر اعلی نے سوال کیا کہ کیا جس طرح یوپی میں ملازمین کا پیسہ ایک پرائیویٹ فرم میں سرمایہ کاری کرانے والے کئی لوگوں کو جیل جانا پڑا ۔اسی طرح سرمایہ داروں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرانے والے حکومت ہند کے لوگ بھی جیل جائیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی کی سابقہ حکومت نے قنوج میں پرفیوم پارک، کاؤملک پلانٹ، منڈیاں بنوائی تھیں بی جےپی حکومت ان سب کو برباد کر کے بئیر پلانٹ لگارہی ہے۔اس سے قبل اکھلیش نے کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے قنوج کے دو مزدوروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں مالی معاونت پیش کی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com