اگلے 3 سالوں میں ایک کروڑ کسانوں کو قدرتی کھیتی کو اپنانے میں مدد کی جائے گی۔ 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر کھولے جائیں گے۔
متبادل کھاد کو فروغ دینے کے لیے پی ایم پرنام یوجنا شروع کی جائے گی۔
گوبردھن اسکیم کے تحت 500 نئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 شروع کی جائے گی۔
نوجوانوں کو بین الاقوامی مواقع کے لیے ہنر مند بنانے کے لیے 30 اسکل انڈیا نیشنل سیکٹر کھولے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے اب تک بجٹ میں کیے یہ اعلانات
بچوں اور نوعمروں کے لیے قومی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی۔
زرعی قرضہ جات کا ہدف 20 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھایا جائے گا جس میں مویشی پالنے، ڈیری اور ماہی پروری پر توجہ دی جائے گی۔
ہندوستان کو عالمی فوڈ ہب بنانے کے لیے حیدرآباد میں مرکز جسے شری ان کیندر بھی کہا جا سکتا ہے، کو ایک بہترین مرکز بنایا جائے گا۔
زراعت میں اسٹارٹ اپ کو فروغ دیا جائے گا، اسٹارٹ اپس کے لیے ایگریکلچر فنڈ بنایا جائے گا۔ ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ بنایا جائے گا۔
باغبانی کی اسکیموں کے لیے 2200 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔
2014 سے قائم 157 میڈیکل کالجوں میں 157 نئے نرسنگ کالج قائم کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم رہائش اسکیم کے لئے فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا: نرملا سیتا رمن
نرملا سیتا رمن کہا کہ طبی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی اس کے ساتھ قبائلی لوگوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ملک میں 157 نرسنگ کالج قائم کئے جائیں گے، وزیر اعظم رہائش اسکیم کے لئے فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔
زراعت کے شعبے کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے انتظام کے تحت مویشی پروری کی خصوصی اہمیت: سیتا رمن
نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ زراعت کے شعبے کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے انتظام کے تحت مویشی پروری کی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
امرت کال کا پہلا بجٹ: سیتا رمن
نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اسے امرت کال کا پہلا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ یہ مجموعی ترقی کا بجٹ ہے، جس کے نتائج تمام ہم وطنوں تک پہنچانے کی کوشش ہے۔ یہاں لوک سبھا میں بجٹ تقریر کا آغاز کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ رواں مالی سال میں ترقی کی شرح سات فیصد رہنے کی امید ہے۔ عالمی اقتصادی سست روی کے باوجود ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔
انتودیہ یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت اناج کی فراہمی میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے: وزیر خزانہ
ملک کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مرکزی حکومت پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا کے تحت 2 لاکھ کروڑ روپے برداشت کر رہی ہے۔ انتودیہ اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت اناج کی فراہمی میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔
مرکزی کابینہ نے عام بجٹ کو دی منظوری
نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے سال 2023-24 کے عام بجٹ کو بدھ کے روز اپنی میٹنگ میں منظوری دے دی۔ بجٹ پیش کئے جانے سے پہلے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں سال 2023-24 کے لیے لوک سبھا میں پیش کیے جانے والے عام بجٹ کو منظوری دی گئی۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن راشٹرپتی بھون گئیں اور صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ دریں اثناء بجٹ کی کاپیاں سکیورٹی انتظامات کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔
چھتیس گڑھ کو بجٹ سے بہت زیادہ امیدیں، سی ایم بگھیل نے کہا- جگدل پور اور سرگوجا علاقے میں چلائی جائیں نئی ٹرینیں
ملک کا عام بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ چھتیس گڑھ کو بھی بجٹ سے بہت امیدیں ہیں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ عوامی مطالبہ ہے کہ جگدل پور اور سرگوجا علاقوں میں نئی ٹرینیں چلائی جائیں۔ پہلے ریل بجٹ ہوا کرتا تھا، لیکن اب الگ سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا جاتا۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کو جی ایس ٹی، سنٹرل ایکسائز دیا جائے۔