بھوپال کا اسلام نگر اب جگدیش پور کہلائے گا مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کا ایک اور مسلم دشمن اقدام

بھوپال: مدھیہ پردیش کے تاریخی ناموں کو بدلنے کی سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ سال حبیب گنج کا نام بدل کر رانی کملا پتی اسٹیشن اورہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمدا پورم کرنے کا معاملہ ابھی عوام کے ذہن سے اوجھل بھی نہیں ہوا تھا کہ حکومت کے ذریعہ بھوپال کے قدیم اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نیوز١٨نے یہ خبر دی ہےبتایا جاتا ہے کہ اسلام نگر کا قلعہ بھوپال ریاست کے بانی سردار دوست محمد خان کے ذریعہ جگدیش پور میں قائم کیا گیا تھا۔ جگدیش پور کی زمین گونڈ رانی کملا پتی کے ذریعہ دوست محمد خان کو اس وقت دی گئی تھی جب رانی کملا پتی نے اپنے خاوند نظام شاہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے دوست محمد خان سے مدد مانگی تھی۔ دوست محمد خان کے ذریعہ رانی کملا پتی کی مدد کی گئی اور ان کے شوہر کا بدلہ لینے کی خوشی میں انہوں نے جگدیش پور علاقہ کی زمین سردار دوست محمد خان کو بطور تحفہ دی تھی، جس پر ریاست بھوپال کے بانی سردار دوست محمد خان کے ذریعہ اسلام نگر کے نام سے قلعہ تعمیر کروایا گیا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com