مغربی یوپی منی پاکستان بن رہاہے بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کی اشتعال انگیزی

سردھنہ: بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر اور گزشتہ الیکشن ریاستی الیکشن میں ہار کا سامنا کرچکے سابق ایم ایل اے سنگیت سوم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مغربی اتر پردیش منی پاکستان بننے جا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو بڑھتی ہوئی آبادی پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی سابق ایم ایل اے سنگیت سوم نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو چیلنج کیا کہ اکھلیش یادو اور ان کے چیلے جناح کی سوچ چھوڑ کر خوشامد کی سیاست بند کریں، ورنہ ریاست کا برا حال ہو جائے گا۔سنگیت سوم نےالزام لگایا کہ اکھلیش یادو اور ان کے پیروکار ریاست میں ذات پات کا ماحول بنا رہے ہیں۔ ۔ یہ لوگ پاکستان کے حالات کو نہیں دیکھ رہے، ملک میں پاکستان جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے کہا کہ پاکستان میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو واٹس ایپ پر منڈل سردھنہ دیہات بی جے پی گروپ پر وائرل ہوا ہے اور 44 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں بی جے پی لیڈر اکھلیش یادو پر طنز کررہے ہیں ۔ سنگیت سوم‌کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ذات پات کی بنیاد پر ہندوستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،اتر پردیش کی سیاست میں گزشتہ کئی دنوں سے ذات پات پر طوفان مچا ہوا ہےیہ سارا معاملہ ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ کے رام چرت مانس کی چوپائیوں اور پھر بھاگوت کے پنڈتوں پر دیے گئے بیان سے پیدا ہوا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com