کھٹائی میں پڑ سکتی ہے مودی کی میک ان انڈیا مہم

ایف 16کے ہندوستان میں پروڈکشن کا جائزہ لے سکتے ہیں ٹرمپ
نئی دہلی(ملت ٹائمز)
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ بہت تیزی سے فیصلے لے رہے ہیں اسی سلسلے میں سامنے آئی اس کی معلومات کا پی ایم نریندر مودی کے میک ان انڈیا پر شدید اثر پڑ سکتا ہے۔دراصل خبریں آ رہی ہیں کہ طیارے بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے ایف 16لڑاکا طیارے کے ہندوستان میں بنائے جانے کے فیصلے پر ٹرمپ پھر سے غور کر رہے ہیں۔پی ایم مودی کے میک ان انڈیا کے تحت کمپنی نے ایف 16لڑاکا طیارے ہندوستان میں بنانے کا فیصلہ کیا تھا،اگر ٹرمپ اس پر نظر ثانی کرتے ہیں تو معاملہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔اس تجویز کو اوباما حکومت کے دوران پاس کیا گیا تھا لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت اس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

SHARE